Saturday 14 March 2015

میں پنجاب سے تعلق نہیں رکھتا ہوں

میں پنجاب سے تعلق نہیں رکھتا ہوں. پنجاب کی انتحابی فہرست میں میرا نام شامل نہیں ہے. پنجاب کا ڈومیسائل میرے پاس نہیں ہے. اور اسی لیے میں پنجاب کے لیے مختص چپراسی کی پوسٹ کے لیے بھی اپلائی نہیں کر سکتا ہوں، اور اگر کروں تو میرے خلاف ضرور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائیگا، اور ایسا ہونا بھی چاہیے. ہاں، لیکن ایک پنجابی سیاستدان جو شانگلہ ہل سے منتخب ہو کر آیا ہے، نہ صرف امور گلگت بلتستان کے لیے وفاقی وزیر بن سکتا ہے، بلکہ ہمارے علاقے کاگورنر بھی بن سکتا ہے. لیکن میں اس لوٹ مار اور بندر بانٹ کے خلاف کسی بھی عدالت میں نہیں جاسکتا ہوں، کیونکہ سپریم کورٹ تک میری رسائی نہیں ہے. اور سپریم کورٹ کے مطابق میرا علاقہ اس کے دائرۂ کار سے باہر ہے. اور یہ بھی کہ گلگت بلتستان کے کسی عدالت میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ وفاقی فیصلوں کو رد کر سکے.

مجھے سیاستدانوں کی ریشہ دوانیوں پر افسوس نہیں ہے، لیکن اس بات کا رنج ہے کہ جالب اور فیض کے پنجاب کے باشعور طبقے اس کھلی لوٹ پر خاموش ہیں.




No comments:

Post a Comment