Tuesday 17 February 2015

میں نوٹس لے لیا وا۔۔

یں نوٹس لے لیا وا۔۔

______________________

By: Muhammad Tahseen

خادمِ اعلٰی صاحب، خادمِ اعلٰی صاحب!!

ککیا ہوا، کیا ہوا؟ قلفیاں ٹھںڈٰی ہوگئیں کیا؟ اگر آج قلفیاں اچھی طرح جمی ہوئی نہ ہوئی تو اایک سیکنڈ میں ایک سیکنڈ میں تمہیں معطل کردوں گا۔

نہیں صاحب قلفیاں ابھی فریرزر میں لگی ہوئی ہیں۔ باہر بہت بارش ہو رہی ہے پچاس سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں اور لکشمی چوک پر پھر پانی جمع ہوگیا ہے۔۔۔

ککیا؟ جلدی کرو جلدی کرو میرے برساتی جوتے نکالو اور کیمرہ مین سے بھی کہو فورا وہاں پہنچے۔

لیکن صاحب وہ تو آپ نے مون سون کے لیے رکھوائے تھے۔

تتو کیا تو کیا ہوا؟ جوتے عوام کی خدمت کے لیے ہی ہیں جب بھی استعمال کرلوں۔۔

ٹھیک ہے صاحب۔ کیا برساتی بھی نکال دوں؟

ہہاں نکال دو نکال دو۔

جو حکم صاحب۔۔

بات سنو بات سنو

جی صاحب؟

یہ اس موسم میں اتنی بارش؟ ذرا شیدے سے پوچھ کے بتاؤ خان صاحب کی کوئی سازش تو نہیں؟؟

ٹھیک ہے صاحب!!!

ٹرن ٹرن ٹرن۔۔۔

صاحب، بڑے صاحب کا فون ہے۔۔

ہیں؟ اس وقت؟ پاجی کو کیا ہوا؟ صبح ناشتے پر ہی تو ملاقات ہوئی تھی۔ او ہاں ہو سکتا ہے کوئی کاروباری بات ہو قطر کے امیر بھی تو آئے ہوئے ہیں۔ لاؤ دو فون۔۔

پپاجی پاجی سلام علیکم!! وعلیکم، شہباز یہ کیا ہورہا ہے اللہ کے فضل وکرم سے لکشمی چوک پر پھر پانی کھڑا ہو گیا ہے اور بجلی بھی نہیں ہے۔

جی پاجی میں بس بوٹ پہن کر نکل رہا ہوں فورا نکل رہا ہوں۔۔

شاباش، لیکن چھوٹے پھر مسئلہ ہو جائے گا میڈیا پھر الٹے سیدھے سوال کرنے لگے گا کہ آپ تیس سال سے پنجاب پر حکومت کررہے ہیں اور صوبائی دارالحکومت کا سیوریچ تک ٹھیک نہیں ہوسکا۔۔

پاجی پاجی او تے ٹھیک اے او تے ٹھیک اے پر تسی وی تے میرے نال ای حکومت کر رئے او۔۔

ششش چھوٹے چپ کر جا آج کل میڈیا کے کان بہت تیز ہیں کوئی سن نہ لے۔۔

ہاں پاجی ٹھیک کیا، ٹھیک کیا تسی۔۔

چل توں فٹا فٹا لکشمی چوک پہنچ تے محول بنا، باقی میں سنبھال لاں گا۔۔ اللہ کے فضل وکرم سے۔۔

ٹھیک اے پاجی ٹھیک اے پاجی۔۔

ہاں تے سن میڈیا تے خبر دتی کے نئی؟

کیہڑی خبر پاجی؟ کیہڑی خبر؟

یار اوہی۔۔

میں نوٹس لے لیا وا۔۔

(محمد تحسین)




No comments:

Post a Comment