Thursday 18 December 2014

A kid is making Dua who got injured in Peshawar tragedy

حافظ محمد آفتاب زیب عطاری بن اورنگزیب اس ویڈیو میں دعا کروانے والا مدنی منا (حافظ محمد آفتاب زیب) مدرسۃالمدینہ گودھرا کالونی باب المدینہ (کراچی) سے سن 2010میں حافظ ہوا۔ یہ مدنی منا سیالکوٹ کا رہائشی ہے اور حفظ کرنے کے بعد اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ (والد صاحب کی پوسٹنگ کی وجہ سے) پشاور کے آرمی اسکول میں زیرِ تعلیم تھا۔ کل پشاور میں اس اسکول میں ہونے والی دہشت گردی میں یہ مدنی منا بھی زخمی ہوا ہے جبکہ اس کا چھوٹا بھائی جامِ شہادت نوش کر چکا ہے۔ تمام مسلمانوں سے التجاء ہے کہ اس مدنی منے اور اس حادثہ کے متأثرہ تمام بچوں /بچیوں کی صحت یابی کے لئے خوب دعائیں کیجئے۔ اللہ عزوجل ان سب کے والدین کو صبر اور اس صبر پر اجر عطا فرمائے۔ اٰمین بجاه النبى الأمين صلّى الله تعالىٰ عليه و اٰله و سلّم


No comments:

Post a Comment